25

ڈکیتی اور قتل کی وارداتوں میں مطلوب ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک، ساتھی گرفتار

پولیس کے مطابق مبینہ پولیس مقابلے لاہور کے شہر قصور تھانہ کھڈیاں کی حدود میں ہوئے جس دوران پولیس نے ایک ڈاکو کو ہلاک کردیا جبکہ اس کے ساتھی کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا پولیس نے بتایا کہ ہلاک ڈاکو کی شناخت ندیم عرف جج، زخمی کی شناخت اجمل عرف کالو کے ناموں سے ہوئی ہے، دونوں ڈاکو ڈکیتی، قتل اور راہزنی کی 40 سے زائد وارداتوں میں ملوث تھے قصور پولیس کے مطابق 15 پر اطلاع ملی کہ 4 ڈاکو کچا پکاکے قریب سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے، کھڈیاں پولیس نے فوری طور پر پیال کلاں روڈ پر ملزمان کا تعاقب کیا، ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اسکا ساتھی زخمی ہو گیا، ملزمان سے شہری سے چھینی گئی موٹر سائیکل، نقدی اور اسلحہ برآمد ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں