18

پشاور سے کراچی اور اندرون سندھ اسلحہ منتقل کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سی ٹی ڈی نے بندر روڈ کے علاقے میں انفارمیشن بیسڈآپریشن کرتے ہوئے پشاورسے کراچی اور اندرون سندھ اسلحہ منتقل کرنیوالے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزمان سے ایک کلاشنکوف اور دیگر اقسام کا اسلحہ برآمد ہوا ہے سی ٹی ڈی حکام نے کہا کہ ملزم احمد اعوان نے سوشل میڈیا پر کلاشنکوف پسند کی اور رقم آن لائن منتقل کی، ملزم محمد احمد پشاور کے اسلام شاہ کیلئے کام کرتا ہے ترجمان کے مطابق ملزم افضل پہلے بھی اسلحے کی اسمگلنگ میں گرفتار ہوچکا ہے تاہم ضمانت پر ہے اور گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے مزید پڑھیں : اسکول بیگ میں اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکامیاد رہے اپریل میں سی ٹی ڈی انٹیلیجنس ونگ کی کے ایم سی اسپورٹس کپملیکس کے قریب کارروائی کرتے ہوئے اسکول بیگ میں اسلحے کی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی کارروائی کے دوران کے پی کے پولیس کا حاضر سروس کانسٹیبل کو گرفتار کرلیا تھا انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کے مطابق ملزم ظہرالدین کے اسکول بیگ سے چھوٹے ہتھیار برآمد ہوئے گرفتار ملزم کا تعلق بین الصوبائی اسلحہ اسمگلنگ گروہ سے ہے، گروہ کراچی سمیت پاکستان میں آن لائن اسلحہ سپلائی کرتا ہے ملزم کے پی کے بس اڈے کے منشی دانیال کے لیے کام کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں