26

کراچی: والے بد ترین لوڈشیڈنگ کے باعث دہری اذیت میں مبتلا

کراچی : گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ کے باعث شہری دہری اذیت میں مبتلا ہیں، مختلف علاقوں میں 15 گھنٹے کی طویل بندش کا سلسلہ جاری ہے تفصیلات کے مطابق کراچی میں کے الیکٹرک نے شیڈول کے علاوہ ٹیکنیکل فالٹ کے نام پر گھنٹوں بجلی بند کرنے کا سلسلہ شروع کردیا، جس کے باعث مختلف علاقوں میں رات بھر بجلی غائب رہنے سے سخت گرمی میں شہری پریشان ہیں شدید گرمی میں بجلی کی طویل اور غیراعلانیہ بندش کے باعث شہری دہرے عذاب میں مبتلا ہیں نارتھ کراچی ،فیڈرل بی ایریا لائنزایریا، کیماڑی، پنجاب کالونی، ابراہیم حیدری ، اسکیم 33 ، گلستان جوہر، ناظم آباد اور گلشن اقبال، ملیر، لیاقت آباد، کورنگی، لانڈھی ،بلدیہ، اتحاد ٹاوٴن،گلبہار حاجی مرید گوٹھ ،اولڈ سٹی ایریا سمیت مختلف علاقوں میں بھی کے الیکٹرک کی غیراعلانیہ بندش کا سلسلہ جاری ہے صنعتی علاقے میں بھی بجلی کی بندش سے صنعتی سرگرمیاں متاثر ہیں، جس سے کاروباری افراد کو بھی مشکلات کا سامنا ہےلوڈشیڈنگ کے باعث بجلی کے ستائے شہری خواتین بچے سڑکوں پر نکل آئے اور کے الیکٹرک کے دفاترسمیت شہر کے مختلف علاقوں میں ہنگامہ آرائی کا سلسلہ بھی جاری ہے دوسری جانب کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہرمیں طویل بندش کی تردید کرتے ہیں، لوڈشیڈنگ کا زیادہ سے زیادہ دورانیہ 10 گھنٹے ہےترجمان کے مطابق بجلی کی بندش ویب سائٹ پر دیئے گئے شیڈول کے مطابق کی جاتی ہے، جو علاقے میں ہونے والی بجلی چوری اور نقصانات کی شرح پر منحصر ہے، علاقائی فالٹس کو بندش سے تشبیح دینا درست نہیں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں