22

6 بچوں کی ماں سے 3 ملزمان کی گن پوائٹ پر زیادتی، ویڈیو بھی بنالی

قصور کے علاقے الہٰ آباد میں 6 بچوں کی ماں کو 3 ملزمان نے گن پوائٹ پر زیادتی کا نشانہ بنادیا میڈٰٰیا کے مطابق ایف آئی آر کے متن کے مطابق خاتون کھیتوں میں کام کیلئے گئی تھی جہاں 3 ملزمان نے اسے یرغمال بنالیا متن کے مطابق ملزمان میں رضوان، سلمان اور منظور نے گن پوائنٹ پر یرغمال بنایا اور زیادتی کی، اس دوران ملزمان موبائل سے ویڈیو بھی بناتے رہےمتاثرہ خاتون کے شوہر نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے با اثر ملزمان کو بچانے کے لئے میڈیکل کرایا نہ ہی زیادتی کی دفعہ لگائی شوہر کا کہنا ہے کہ با اثر ملزمان صلح کیلیے دباؤ ڈال رہے ہیں، انکار پر بیوی کو اغوا کرکے لیے گئے، جبکہ صلح نہ کرنے پر بیوی کی لاش ملنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں