کراچی میں 100 روپے کی شرط کے معاملے پر 11 سالہ بچے شاہ محمد کی جان چلی گئی میڈیاکے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار افغان بستی میں 11 سالہ بچے شاہ محمد نے ٹھیلے والے سے سرکہ پینے کے لیے 100 روپے کی شرط لگائی تھی استاد کا بتانا ہے کہ شاہ محمد نے سرکے کی پوری بوتل پی اور شرط جیت گیا پھر 100 روپے لے کر کولڈڈرنک بھی پی لی بچے کے استاد کے مطابق معلوم کرنے پر دوستوں سے پتا چلا کہ اس نے سرکہ پینے کے فوری بعد کولڈڈرنک پی تھی استاد کا بتانا ہے کہ شاہ محمد گھر آیا اور اسے الٹیاں شروع ہوگئیں، بچے کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا پولیس نے ٹھیلے والے کو حراست میں لے کر واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے
