28

غیر معیاری نوڈلز کھانے سے 2 بہن بھائی دم توڑ گئے

لاہور: مناواں میں 2 بہن بھائی مبینہ طور پر غیر معیاری نوڈلز کھانے سے زندگی کی بازی ہار گئی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق بہن بھائیوں میں 11 سالہ مریم اور 9 سالہ رافع شامل ہیں، بچوں کی ماں نے باغبانپورہ بازار سے 30، 30 روپے کے نوڈلز کے 2 پیکٹ لیے تھے پولیس نے بتایا کہ ماں نے گھر میں بچوں کو نوڈلز بناکر دیے تو دونوں بچوں کی حالت غیر ہوگئی، 11سالہ مریم گھر میں ہی انتقال کرگئی جبکہ 9سالہ رافع نے اسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا ولیس کے مطابق بچوں کے والدین نے اندراج مقدمہ سے انکار کردیا ہے، جبکہ پولیس کی جانب سے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں