28

عوام کو مفت سولر سسٹم کیسے ملے گا؟ طریقہ کار طے

پنجاب: حکومت نے صوبے کے عوام کو مفت سولر سسٹم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس فراہمی کا طریقہ کار طے کر لیا ہےمیڈیا کے مطابق بجلی کی بڑھتی قیمتیں غریب عوام کی دسترس سے باہر ہوتی جا رہی ہیں۔ پنجاب حکومت نے صوبے کے مستحق عوام کو مفت سولر سسٹم فراہم کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے فراہم کے طریقہ کار کو طے کر لیا ہے پنجاب حکومت ماہانہ 100 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے 50 ہزار گھرانوں کو مفت سولر سسٹم فراہم کرے گی اور اس کے تمام اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے طے شدہ دائرہ کار میں آنے والے صارفین ایس ایم ایس کے ذریعے رجسٹریشن کرا سکیں گے۔ اس کے لیے اہل صارفین بل ریفرنس نمبر اور اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 8800 پر بھیج سکتے ییں تاہم بجلی چوری، میٹر ٹمپرنگ ریکارڈ یا کسی بھی دوسری اسکیم سے مستفید ہونے والے گھرانے اس اسکیم کے اہل نہیں ہوں گے 100 یونٹس سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کا ڈیٹا نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کو مہیا کیا جائےگا۔ این ٹی سی تصدیق کے بعد اہل صارفین کا ڈیٹا پی آئی ٹی بی کو بھی فراہم کرے گا، پی آئی ٹی بی سے جاری حتمی لسٹیں ضلعی انتظامیہ کو بھیجی جائیں گی مفت سولر سسٹم فراہمی کے منصوبے پر 10 ارب روپے لاگت آئے گی سولر سسٹم اور انسٹالیشن کا 100 فیصد خرچہ پنجاب حکومت برداشت کرے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں