20

کراچی: کی اہم شاہراہوں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا ٹینڈر جاری

میئر کراچی نے شہر کی 3 بڑی شاہراہوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہےتفصیلات کے مطابق شہری حکومت کی جانب سے 3 اہم شاہراہوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا منصوبہ تیار کر کے ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔ کےایم سی نے ورلڈبینک کے تعاون سے ایک ارب روپے کے منصوبے کا ٹینڈر جاری کیا ہےمیئرکراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ شمسی توانائی پر شارع فیصل، میرین ڈرائیو روڈ کو منتقل کیا جائےگا، شاہراہ ایران/شاہراہ فردوس کی بھی شمسی توانائی پر منتقلی ہو گی ان کا کہنا ہے کہ پائلٹ پروجیکٹ کے بعد 103 مزید شاہراہوں کو سولر سسٹم پر منتقل کریں گے اور بجلی کی بچت سے جو فنڈ موجود ہو گا اس سےترقیاتی کام کروائیں گےمرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کےایم سی ہیڈآفس کی بھی سولرسسٹم پر منتقلی کی ہدایت کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں