30

ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنانے کا دن ’’یوم تکبیر‘‘ آج قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

اسلام آباد : آج ملک بھر میں ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنانے کا دن ’’یومِ تکبیر‘‘ قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، ملک میں عام تعطیل ہے 26 سال پہلے آج کے دن پاکستان مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت بنا تھا، اس تاریخی لمحات کو یاد کرتے ہوئے آج پاکستان کی سلامتی اور سربلندی کی دعاؤں سے دن کا آغاز کیا گیا وزیر اعظم شہباز شریف نے آج عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، شہباز شریف نے کہا یوم تکبیر سبز ہلالی پرچم تلے متحد ہونے کی یاد دلاتا ہے، اندرونی دشمن انتشار کی سیاست سے ملک کو خطرے سے دوچار کرنا چاہتے ہیں، یوم تکبیر دشمنوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے عہد کی تجدید کا دن ہے مسلح افواج اور عسکری قیادت کی جانب سے یوم تکبیر پر قوم کو مبارک باد دی گئی ہے، خصوصی پیغام میں کہا گیا کہ ایٹمی دھماکوں سے خطے میں طاقت کا توازن بحال ہوا قائمقام صدر مملکت کا پیغام قائمقام صدر مملکت یوسف رضا گیلانی نے یوم تکبیر پر اپنے پیغام میں کہا آج کے دن پاکستان جوہری طاقتوں کی صف میں شامل ہوا، یوم تکبیر علاقائی امن و استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا ثبوت ہے، تاہم پاکستان تنازعات کے پرامن حل پر پختہ یقین رکھتا ہے اور جارحیت رد کرنے کے لیے پرعزم ہے۔انھوں نے کہا ہمیں ایٹمی ریاست بننے کے سفر میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ہماری قیادت اور سائنس دانوں نے مختلف چیلنجز کا مقابلہ کیا، ہمیں اپنے سائنس دانوں اور انجینئرز کی محنت کا اعتراف کرنا ہوگا، آج کے دن ہم ذوالفقار علی بھٹو کی خدمات کو تسلیم کرتے ہیں جن کی کوششوں سے پاکستان ایٹمی ریاست بنا، ہم نواز شریف کے ایٹمی تجربات کرنے کی حمایت کے فیصلے کو سراہتے ہیں ئی ایس پی آر افواج اور عسکری قیادت کی جانب سے یوم تکبیر پر قوم کو مبارک باد دی گئی ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق سی جے سی ایس سی اور سروسز چیفس نے 26 ویں یوم تکبیر پر خصوصی پیغام میں کہا یہ اہم موقع 1998 میں جوہری تجربات کی تاریخی کامیابی کی یاد دلاتا ہے عسکری قیادت نے کہا کہ کامیابی سے قابل اعتبار کم از کم ڈیٹرنس قائم ہوا، اور خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا گیا، افواج اور قوم آج اس شان دار کارنامے میں لگن اور قربانیاں دینے والے افراد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اور افواج ملکی دفاع، خود مختاری اور سلامتی یقینی بنانے کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہیں واضح رہے کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 26 سال مکمل ہو گئے ہیں، 28 مئی 1998 کو پاکستان نے بھارت کے 5 ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 6 ایٹمی دھماکے کر کے ملک کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنا دیا تھا، آج پوری قوم کا سر فخر سے بُلند ہے اور پہلی اسلامی ایٹمی طاقت پاکستان کا ایٹمی پروگرام محفوظ ہاتھوں میں ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں