33

آئی پی ایل ٹرافی کے ساتھ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو کتنی انعامی رقم ملی؟

انڈین پریمیئر لیگ 2024 کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو ٹرافی کے ساتھ ساتھ خطیر انعامی رقم سے بھی نوازا گیا حیدرآباد سن رائزر کو آئی پی ایل کے فائنل مقابلے میں یکطرفہ شکست سے دوچار کرنے والی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے حصے میں جیت کے ساتھ ساتھ 20 کروڑ بھارتی روپے کے انعامی رقم بھی آئی ہے بھارتی بورڈ نے آئی پی ایل میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کے لیے ساڑھے 46 کروڑ روپے کی انعامی رقم مختص کی تھی جو انھیں پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن کے حساب سے دی گئی فائنل کی رنراپ ٹیم حیدرآباد سن رائزر کو ساڑھے 12 کروڑ روپے کی رقم ملی، سابق چیمپئن راجھستان رائلز کے کے حصے میں 7 کروڑ بھارتی روپے کی رقم آئی سیزن میں چوتھے نمر پر اختتام کرنے والی رائل چینلجرز بنگلورو کو ان کی کاوش پر ساڑھے 6 کروڑ روپے دیے گئے واضح رہے کہ انڈین پریمیئر لیگ 2024 کا تاج شاہ رخ خان کی ٹیم کولکتہ کے سر سجا تھا، فائنل معرکے میں حیدرآباد کی ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور اسے 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں