17

روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ: پاکستان سے براہ راست جدہ فلائٹ آپریشن کا آغاز

جدہ : پاکستان سے روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت مزید 720 عازمین دو پروازوں کے ذریعے جدہ پہنچ گئے، سعودی حکام کی جانب سے عازمین کا پرتپاک استقبال کیا گیا تفصیلات کے مطابق پاکستان سے براہ راست جدہ فلائٹ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ، کراچی اور اسلام آبادسے 2 پروازوں کے ذریعے 720 پاکستانی عازمین جدہ پہنچ گئے پاکستان حج مشن کےسربراہ عبدالوہاب سومرو، قونصل جنرل خالدمجید نےخوش آمدیدکہا جبکہ وزارت مذہبی اموراور سعودی حکام کی جانب سے بھی عازمین کا پرتپاک استقبال کیا گیا پہنچنے والے عازمین حج کو گلدستے، مٹھائیاں اور زمزم پیش کیا گیا، عازمین مکہ روٹ اقدام کے تحت 720 عازمین اسلام آباد اور کراچی سے روانہ ہوئے تھےپہلے مرحلے میں23 مئی تک کل 34،316 پاکستانی عازمین مدینہ منورہ پہنچے ، 24 مئی سے 9 جون تک 114پروازیں مزید 34،422 عازمین کو جدہ لے کر جائیں گی رواں برس پاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 ہے، جن میں سے 63 ہزار 805 افراد سرکاری سکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے جبکہ باقی عازمین پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت جائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں