20

امریکا: میں ڈاکٹر فرح کریم نے بڑا اعزاز حاصل کر لیا

واشنگٹن: پاکستانی امریکی اسکالر ڈاکٹر فرح کریم کوپر نے بڑا اعزاز حاصل کیا ہے، انھیں شیکسپیئر لائبریری کی پہلی غیر سفید فام ڈائریکٹر مقرر کیا گیا تفصیلات کے مطابق اسکالر اور مصنف ڈاکٹر فرح کریم کوپر کو ڈائریکٹر فولجر شیکسپیئر لائبریری مقرر کیا گیا ہے، جو پاکستان کے لیے ایک اور بڑا اعزاز ہے واشنگٹن ڈی سی میں قائم شیکسپیئر فولجر لائبریری کی تاریخ میں پہلی بار کسی پاکستانی کو غیر سفید فام ڈائریکٹر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے، لائبریری انتظامیہ نے دنیا بھر کے اسکالرز میں سے ڈاکٹر فرح کریم کو بطور ڈائریکٹر منتخب کیاکراچی میں پیدا ہونے والی فرح کریم نے ہیوسٹن میں ابتدائی تعلیم حاصل کی، ڈاکٹر فرح کریم اس وقت لندن کے کنگز کالج میں شیکسپیئر اسٹیڈیز کی پروفیسر اور شیکسپیئر گلوب تھیٹر کی ڈائریکٹر برائے تعلیم ہیں، انھوں نے کئی کتابیں بھی لکھیں جن میں حالیہ کتاب The Great White Bard: Shakespeare, Race and the Future بہت مشہور ہو گئی ہےواضح رہے کہ فولجر لائبریری کا شمار قدیم لائبریریوں میں کیا جاتا ہے جہاں برطانوی شاعر اور ڈراما نویس ولیم شیکسپیئر پر دنیا بھر میں لکھی گئی کتابوں اور تحقیق کا سب سے بڑا ذخیرہ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں