17

گرمی کی لہر نے بالی وڈ کنگ شاہ رُخ خان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا،احمد آباد ہسپتال داخل

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کو بھی گرمی نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، سپر سٹار کو ہیٹ سٹروک کے باعث احمد آباد کے ہسپتال داخل کرایا گیا ہے بالی وڈ سپر سٹار اپنی ٹیم کرکٹ ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور سن رائزرز حیدرآباد کے درمیان آئی پی ایل کا میچ دیکھنے کے لیے احمد آباد میں موجود تھے جو آج کل شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے خبر ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ شاہ رخ خان احمد آباد میں 45 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت کے باعث ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہوگئے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کنگ خان فی الحال طبی نگرانی میں ہیں تاہم اب ان کی طبیعت بہتر ہے، ہسپتال کے ارد گرد سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں