38

سکھر:کنویں میں گرنے والی گائے کو نکالتے ہوئے دوسگے بھائیوں سمیت 3 چرواہے ڈوب کر جاں بحق

روہڑی کے قریب گاؤں حسن چوہان میں دوسگے بھائیوں سمیت 3 چرواہے کنویں میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے اہل علاقہ کا بتانا ہے کہ کنویں میں گرنے والی گائے کو بچانے کی کوشش میں ایک کے بعد دوسرا کنویں میں اترا اور ڈوب گیا، کنویں میں ڈوبنے والوں میں دو سگے بھائی عبدالجبار اورعبدالطیف اورتیسرا ان کا چچازاد بھائی شہزاد شامل ہے کنویں میں ڈوبنے والے گھروں کے قریب جانوروں کو چرارہے تھے ، اطلاع پر علاقہ مکینوں نے پہنچ کر تینوں نوجوانوں کی لاشیں باہر نکالیں، پولیس نے تینوں لاشیں ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال روہڑی پہنچا دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں