20

ایک لاکھ سے زائد گندے انڈے تلف کر دیے گئے

پنجاب :فوڈ اتھارٹی نے صحت دشمن عناصر کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک لاکھ سے زائد گندے انڈے تلف کر دیے ہیں میڈیاکے مطابق ساہیوال میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور حکام نے چیچہ وطنی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک لاکھ 8 ہزار گندے انڈے تلف کر دیے فوڈ اتھارٹی نے چک 110 بارہ ایل میں ایک گودام کا معائنہ کیا جہاں یہ مضر صحت انڈے پائے گئے جنہیں تلف کرنے کے بعد گودام مالکان کے خلاف مقدمہ درج کراتے ہوئے ایک مالک کو موقع سے گرفتار کر لیا گودام کے انسپکشن کے دوران ہیچری سے مسترد شدہ اور بدبودار انڈے پائے گئے۔ ان گندے انڈوں سے بھاری مقدار میں بیکری آئٹمز تیار کر کے مارکیٹ میں فروخت کیے جانے تھے اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ صحت دشمن عناصر کو انسانی صحت سے کھلواڑ کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں