42

سندھ کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے ہوں گی: نوٹیفکیشن جاری

سندھ میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔ حکومت سندھ کی جانب سے صوبے کے تمام (سرکاری و نجی) تعلیمی اداروں میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے صوبائی حکومت کے مطابق 2 ماہ کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی اور یکم اگست سے اسکول دوبارہ کھل جائیں گے۔ اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات دی جا رہی ہیں، جن کا اطلاق صوبے بھر کے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔ سندھ کے سرکاری و تعلیمی اداروں میں یکم جون تا 31 جولائی تعطیلات کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں مئی میں ہیٹ اسٹروک نہ ہونے کی وضاحت کی تھی، جس کے بعد چھٹیاں یکم جون سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس سے قبل پنجاب کی طرح تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات قبل از وقت کرنے پر غور کیا جا رہا تھا، واضح رہے کہ پنجاب کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں 25 مئی سے چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں