24

آرمی چیف عاصم منیر سے ترکیہ کے وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فدان نے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف اور ترکیہ کے وزیر خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا آئی ایس پی آر نے کہا کہ ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فدان نے خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے تاریخی، ثقافتی اور مذہبی رشتوں پر قائم گہرے تعلقات پر اطمینان کا اظہار بھی کیا واضح رہے کہ ترکیہ کے وزیر خارجہ گزشتہ روز دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے، دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کے ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ احمد نسیم وڑائچ نے ان کا ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا ہے کہ ترک وزیر خارجہ حاقان فدان وزیراعظم محمد شہبازشریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں