24

کرغزستان: پاکستانی طلبہ کے ہاسٹلز پر مقامی افراد کا حملہ اور توڑ پھوڑ، متعدد زخمی

کرغزستان میں پاکستانی طلبہ کے ہاسٹلز پر مقامی افراد نے حملہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا اور توڑ پھوڑ کی، تشدد سے متعدد طلبہ زخمی ہو گئے غیرملکی میڈیا کے مطابق کرغزستان کے شہر بشکیک میں مقامی اور غیر ملکی طلبہ کی لڑائی شروع ہوئی جس کی زد میں پاکستانی بھی آ گئے، مقامی افراد نے پاکستانی طلبہ کے ہاسٹلز پر حملہ کر کے وہاں موجود پاکستانیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد زخمی ہو گئے حملہ آوروں نے ہاسٹل کے دروازے اور کھڑکیوں کے شیشے بھی توڑ دیئے، واقعے کے بعد پاکستانی طلبہ خوفزدہ ہو گئے، ہاسٹل میں پاکستانی طالبات کو بھی ہراساں کرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں بشکیک میں مقامی اور غیر ملکی طلبہ کے درمیان جھگڑے کے بعد پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال کے بعد کرغزستان میں تعینات پاکستانی سفیر حسن علی ضیغم نے پاکستانی طلبہ کو مشورہ دیا ہے کہ حالات معمول پر آنے تک طلبہ گھروں پر رہیں پاکستان میں دفتر خارجہ نے کرغزستان کے ناظم الامور کو ڈیمارش کے لیے طلب کیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ واقعے کی رپورٹس پر تشویش سے آگاہ کیا گیا، کرغزستان وزارت صحت کے مطابق چار پاکستانیوں کو طبی امداد فراہم کر کے فارغ کیا گیا، ایک پاکستانی جبڑے کی چوٹ کے باعث زیر علاج ہے کرغز حکام نے انکوائری کرانے اور قصور واروں کو سزا دینے کا وعدہ کیا ہے، دوسری طرف پاکستانی سفارت خانے نے ہنگامی ہیلپ لائنز کھول دی ہیں، وزارت خارجہ نے کرائسز منجمنٹ یونٹ فعال کر دیا، ای میل کے ذریعے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں