ذرائع کے مطابق اظہاردلچسپی جمع کرانے والوں کی پری کوالیفکیشن کی جائےگی اور پری کوالیفائی کرنے والوں کو پی آئی اے کی مزید تفصیلات فراہم کی جائیں گی کمپنیوں کی پری کوالیفکیشن کا مرحلہ مئی کے آخری ہفتے میں مکمل ہو گا۔ نجکاری میں ملکی اور غیرملکی کمپنیوں نے سرمایہ کاری کاجائزہ لیاہے چیئرمین نجکاری کمیشن عبدالعیلم خان نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری میں 10 معروف کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کی ہے پی آئی اے کی نجکاری میں اسکیم آف ارینجمنٹ منظور کی گئی ہے نجکاری کی اسکیم آف ارینجمنٹ 3 مئی کو منظور ہوئی پی آئی اے کی اسکیم آف ارینجمنٹ سے اسٹاک مارکیٹ کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ اسکیم میں اثاثے، خسارے اورقرض ہولڈنگ کمپنی کو منتقل کر دیے گئے جب کہ اہم قانونی پیش رفت سے وزارت خزانہ اور نجکاری کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔
