21

پنجاب کی جیلوں کے قیدیوں نے بانی پی ٹی آئی والی سہولتیں مانگ لیں

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی جیلوں میں قید ملزمان نے جیل انتظامیہ سے بانی پی ٹی آئی والی سہولتوں کا مطالبہ کردیا اس سلسلے میں ایڈووکیٹ جنرل کوخط لکھ دیا گیا، جس میں آئی جی جیل خانہ جات سے قیدیوں نے مزید سہولتوں کا مطالبہ کیا ہے خط ملزمان کی درخواست کیساتھ آئی جی پنجاب کی وساطت سے ایڈووکیٹ جنرل کو بھجوایا گیا خط میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کو ایک روز میں اپنے وکلا کیساتھ 6بارملاقات کی سہولت میسر ہے، عدالتی حکم کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو بےشمار سہولتیں فراہم کی گئیں ملزمان کا کہنا تھا کہ قانون سے زائد سہولتیں سب پریزن رولز 1978 کی کھلم کھلاخلاف ورزی ہے، بانی پی ٹی آئی کواڈیالہ ججیل میں حاصل مراعات اور سہولتوں پر نظرثانی کی جائے خط میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جیسی سہولتیں اورمراعات ہمیں بھی دی جائیں قیدیوں نے بانی پی ٹی آئی،شاہ محمود ودیگر سیاسی قیدیوں کو قانون سے بالا سہولتوں پر اعتراض اٹھایا ، بانی پی ٹی آئی کیلئے 6 بیرکس مختص،اسپیشل خوراک اور ایکسرسائزمشین پر اعتراض کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں