23

خاتون کو سر عام ہراساں کرنے والے اوباش نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں خاتون کوہراساں کرنے والے اوباش نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا‌ راوی روڈ کے قریب اوباشوں نے خاتون کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی، خاتون نے الزام لگایا کہ اوباشوں نے گاڑی کے ساتھ موٹر سائیکل لگائی اور دروازے پر ہاتھ بھی مارا خاتون نےویمن سیفٹی ایپ کے”چیٹ فیچر”کے ذریعے شکایت درج کروائی ، جس پر ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوراً پولیس کو موقع پر بھجوایا خاتون کے بتائے گئے حلیے اورلوکیشن سے سیف سٹی کیمروں کے ذریعے ملزمان کو تلاش کیا گیا خاتون کی شکایت پر ایف آئی آر درج کرکے شواہد پولیس کو فراہم کردیئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں