19

شدید گرمی نے کراچی کو اپنی لپیٹ میں لے ليا،12، 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ،شہری بلبلا اٹھے

شدید گرمی نے شہر قائد کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جب کہ اس دوران کے الیکٹرک کی جانب سے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ سے شہریوں کی اذیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ کراچی میں کے الیکٹرک نے بیشتر علاقوں میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ طور پر 12، 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں نہ صرف شہری شدید گرمی کی وجہ سے مختلف امراض کا شکار ہو رہے ہیں، وہیں بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں بھی شدید متاثر ہو رہی ہیں میٹرک بورڈ کے امتحانات بھی کراچی میں جاری ہیں اور کئی علاقوں میں پرچوں کے دوران لوڈشیڈنگ کی اطلاعات بھی ہیں، دریں اثنا مسلسل کئی کئی گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے شہریوں کا کاروبار تباہ ہوکر رہ گیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کئی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا مجموعی دورانیہ 12 گھنٹے تک پہنچ چکا ہے۔ یہاں تک کے رات 12 بجے بھی مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہری سکون کی نیند کو ترس گئے ہیں لوڈشیڈنگ سے جو علاقے زیادہ متاثر ہیں ان میں کورنگی ، لانڈھی، شاہ فیصل کالونی، ملیر، سرجانی ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن، کیماڑی، لیاری، محمود آباد، ناظم آباد سمیت دیگر بھی کئی علاقے شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں