21

تھرپارکر میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیٸے ایس پی کے احکامات کے تحت سرچ و کامبنگ آپریشن

ایس پی تھرپارکر جناب شبیر احمد سیٹھار صاحب کے احکامات کے تحت امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اسلام کوٹ شھر, تھرکول بلاک ون ، تھرکول بلاک ٹو اور گرد و نواح میں سرچ و کومبنگ آپریشن۔ متعدد افراد کی تصدیق کی گئی امن و امان کو یقینی بنانے کے لیٸے ایس پی تھرپارکر کے احکامات کے تحت اسلام کوٹ شہر، تھرکول بلاک ون، تھربلاک ٹو اورگرد و نواح میں ڈی ایس پی مٹھی جناب وقاص درانی کی نگرانی میں سی آء انچارج تھرپارکر رمیز حیدر اور ڈی آء بی انچارج سرفراز ھنگورجو اور تھرپارکر پولیس کے افسران اور جوانوں نے سرچ و کامبنگ آپریشن کیا تھرکول بلاک ون اور تھربلاک ٹو کی جانب داخلہ و خارجی راستوں کی سیکورٹی آڈٹ کی گئی اور تھر کول پروجیکٹس کے گرد و نواح موجود رہائشی علائقوں میں سرچ و کامبنگ آپریشن کے دوران متعدد افراد کی تصدیق کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں