23

چلاس بس حادثے کی مکمل تحقیقات کا حکم

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی ٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر نے چلاس بس حادثے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا وزیراعلیٰ جی بی حاجی گلبر نے پی ایچ کیواسپتال میں چلاس حادثے کے زخمیوں کی عیادت کی اور زخمیوں کومفت طبی سہولت فراہمی کا حکم دیا حاجی گلبرخان نے سیکریٹری صحت کوہدایت دی کہ بس حادثےکےزخمیوں کےعلاج کیلئےاعلیٰ سرکاری افسر متعین کیا جائےیاد رہے گذشتہ روز 3مئی کوصبح 5بجےکےقریب گلگت بلتستان میں افسوسناک حادثہ پیش آیا ، قراقرم ہائی وے پر راولپنڈی سے ہنزہ جانیوالی بس چلاس کے قریب کھائی میں جاگری تھی حادثےکےنتیجےمیں 20مسافر موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 21 افراد زخمی ہوئے تھے، حادثے کےبعد پاک فوج کی ریسکیو ٹیموں نےپہنچ کرایویکویشن آپریشن شروع کیا پاک فوج کی ریسکیو ٹیم نےشدیدزخمی مسافروں کو ہیلی کاپٹر سےگلگت سی ایم ایچ پہنچایا جبکہ پولیس،ریسکیو 1122، جی بی سکاؤٹس اور دیگر حکام کی کوششوں کوبروئےکار لایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں