20

کراچی:جنریٹر کی دکان میں سلنڈر دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی

کراچی میں جنریٹر کی دکان میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ سندھ مدرستہ الاسلام کے قریب جنریٹر کی دکان میں سلنڈر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کام شروع کیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جنریٹر مارکیٹ کی عمارت میں زوردار دھماکا ہوا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا، ریسکیو حکام نے بتایا کہ جنریٹر کے ساتھ لبریکینٹس میں آگ بھڑک اٹھی جس سے آگ کی شدت میں اضافہ ہوگیا، تاہم فائر بریگیڈ نے آگ کو کنٹرول کرلیا اور اب کولنگ کا عمل جاری ہے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں