24

حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان آج متوقع

حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان آج متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق یکم مئی سے پٹرول کی نرخ میں فی لٹر پانچ روپے جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں 8 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق اوگرا تیل کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ آج وزارت پٹرولیم کو بھجوائے گا، وزیراعظم کی مشاورت سے قیمتوں کا تعین کیا جائے گا خیال رہے کہ گزشتہ 15 دنوں کے دوران عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اتارا چڑھاؤ دیکھا گیا ہے، آج برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 88 ڈالر پچاس سینٹ فی بیرل ہے۔ واضح رہے کہ 16 اپریل کو حکومت نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کرتے ہوئے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 4 روپے 53 پیسے کا اضافہ کر دیا تھا جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل بھی فی لٹر 8 روپے 14 پیسے مہنگا کیا تھا واضح رہے کہ 16 اپریل کو حکومت نے ایک بار پھر شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 53پیسے کا اضافہ کردیا تھا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی فی لیٹر 8 روپے 14 پیسے مہنگا کردیا تھا۔ حکومت کی جانب سے اضافے کے نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 293روپے 94پیسے فی لیٹر ہوگئی جب کہ ڈیزل کی نئی قیمت290روپے 38پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں