25

بھارتی اداکارہ امریتا پانڈے نے پنکھے سے پھندا لگا کر خودکشی کرلی

بھارت کی نامور بھوجپوری اداکارہ امریتا پانڈے نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 27 سالہ بھوجپوری اداکارہ ریاست بہار کے شہر بھاگلپور میں اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں پولیس نے بتایا کہ اداکارہ اپنے شوہر کے ساتھ ممبئی میں رہتی ہیں لیکن رواں ماہ وہ اپنی بہن کی شادی میں شرکت کے لیے بھاگلپور آئی تھیں جہاں شادی کی تقریبات ختم ہونے کے بعد اداکارہ نے کچھ دن بھاگلپور میں ہی رہنے کا فیصلہ کیا جب کہ ان کے شوہر ممبئی واپس چلے گئےامریتا پانڈے کی لاش ان کے کمرے کے پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی، انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ اداکارہ نے خودکشی سے چند گھنٹوں قبل واٹس ایپ اسٹیٹس پر ایک نوٹ بھی شیئر کیا تھا جس سے ان کے مداحوں میں تشویش پیدا ہوئی امریتا پانڈے کے گھر والوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ کچھ ماہ سے شدید ذہنی دباؤ کا بھی شکار تھی جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ اس حوالے سے اداکارہ کی فیملی کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں کام نہ ملنے کی وجہ سے وہ اپنے کیرئیر کو لے کر کافی پریشان تھیں اور اسی وجہ سے وہ ذہنی تناؤ کا بھی شکار تھیں جس کا علاج بھی چل رہا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں