24

ایک ہفتے کے دوران کراچی میں ڈاکوؤں سے 16 مقابلےہوئے! پولیس کا دعویٰ

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کا کہنا تھا کہ ان مقابلوں میں 18 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوئےہیں۔ گزشتہ ہفتے کے دوران 949 سے زائد ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے ملزمان سے 40 کلو 497 گرام منشیات برآمد کی گئی، گرفتار کیے گئے اسٹریٹ کرمنلز سے 141 مختلف اقسام کا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان سے مجموعی طور پر 49 موٹرسائیکلیں اور ایک گاڑی تحویل میں لی گئی ہے واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی میں اسٹریٹ کریمنلز کی جانب سے ناکہ لگا کر لوگوں کو لوٹنے کی خبر آئی تھی، ایک شہری کے بھاگنے پر ملزم نے گولی چلادی تھی 2 موٹر سائیکل پر سوار 4 ملزمان نے گلی میں لوٹ مار کے دوران ناکہ لگایا تھا۔ ڈاکوؤں کی ناکہ لگا کر لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی مگر وہ پکڑے نہ جاسکےکراچی میں اسٹریٹ کریمنلز کے ہاتھوں متعدد شہری اپنی جان گنوا چکے ہیں جبکہ حکام دعوؤں کے باوجود شہرقائد میں اسٹریٹ کرائمز پر قابو پانے میں ناکام رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں