17

لاہور پولیس کا کریک ڈاؤن:ٹی ٹونٹی میچوں پرجوا کھیلنے والے 1863 قمار باز گرفتار

لاہور پولیس نے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پیش نظر روایتی و آن لائن قمار بازی کے خلاف کارروائیوں کے دوران423مقدمات درج،1863ملزمان گرفتار،54لاکھ 39ہزار 3سو سے زائد رقم برآمد کرلی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کریک ڈاؤن کےد وران کینٹ ڈویژن میں 367 ،سول لائنزمیں 218، سٹی میں 657، اقبال ٹاؤن میں 283،ماڈل ٹاؤن میں 169اورصدرڈویژن میں 169ملزمان گرفتار کئے گئے سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ پولیس افسران کو روایتی قمار بازی اور آن لائن جوئے کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا حکم دے دیا، افسروں کوجوئے کے اڈوں پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں ، آن لائن جوئے کے گھناؤنے کاروبار میں ملوث عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے افسروں کو ہدایت دی کہ آن لائن جوئے کی روک تھام کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے بھر پور مدد لی جائےاور لوگو ں کو آن لائن جوئے کی ترغیب دینے والے سوشل میڈیا اکاونٹس اور اپلیکیشنزپر بھی کڑی نظر رکھی جائے سی سی پی اولاہور کامزید کہنا تھا کہ آن لائن جوئے میں ملوث سماج دشمن عناصرکو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، جوا ایک سماجی لعنت ہے، والدین اپنے بچوں کو اس سے دور رکھیں، شہری قماری بازی و دیگر جرائم سے پاک معاشرے کے قیام میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں