17

اسٹیل مل انتظامیہ کا انوکھا فیصلہ

کراچی اسٹیل مل انتظامیہ نے سوا کروڑ روپے گیس بل کی قسط کی ادائیگی کے بجائے دو کروڑ سے زائد رقم گیس سلنڈر کی خریداری کے لیے جاری کر دی ہےاس حوالے سے مل انتظامیہ نے 1200 ملازمین کو فی کس 24 ہزار روپے جاری کیے ہیں جب کہ 1600 سے زائد گھروں میں رہنے والے سابق ملازمین کو اس سہولت میں بھی یکسر نظر انداز کر دیا ہے اسٹیل مل انتظامیہ کے اس فیصلے کو یونین رہنما نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ گیس سلنڈر وبال جان ہیں۔ کیا انتظامیہ معصوم لوگوں کو مارنے کی سازش کر رہی ہے پاکستان اسٹیل مل کی نجکاری نہیں ہو گی واضح رہے کہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی حکومت نے اسٹیل مل کو گزشتہ سال نجکاری کی فہرست سے نکال دیا تھا اور ملازمین کو تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں