کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 24.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا میڈیاکے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈرہنے کاامکان ظاہر کیا جارہا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق ہوامیں نمی کا تناسب 80 فیصدریکارڈ کیا گیا، شہر میں جنوب مغربی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں ائیرکوالٹی انڈیکس کی اگر بات کی جائے تو ہوا میں آلودہ زرات کی مقدار 105 پرٹیکیلیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی جبکہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی دسویں نمبر پر ہے
63