22

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے کل ملک بھر میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فوج اور سول آرمڈ فورسز کے دستے تعینات کرنے کی منظوری دے دی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے کوئیک رسپانس فورس کے طور پر استعمال ہوں گے نوٹیفیکیشن میں کہنا ہے کہ سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے دوسرے اور تیسرے ٹیئر کے طور پر استعمال ہوں گے سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے آج سے 22 اپریل تک 21 حلقوں میں دستیاب ہوں گے، الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کو ضمنی انتخابات میں سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی تھی یاد رہے پاکستان بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں پر ضمنی الیکشن کل ہوں گے، پولنگ صبح 8سے شام 5 بجے تک بغیر وقفے جاری رہے گی انتخاب کیلئے انتخابی سامان کی ترسیل کاعمل شروع ہوگیا ہے ، آراوزانتخابی سامان پریزائیڈنگ افسران کو دے رہےہیں،پریزائیڈنگ افسران پولیس سیکیورٹی میں سامان لے کر پولنگ اسٹیشنز روانہ ہوں گے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب سے این اے 119 اور 132 میں ضمنی انتخاب ہوگا، پنجاب میں 40لاکھ44 ہزار552 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے ، صوبے میں 2 ہزار 601 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں ترجمان نے بتایا کہ کے پی میں 892 پولنگ اسٹیشنزقائم کیے گئے ، جس میں 139 حساس پولنگ اسٹیشنزہیں، صوبے میں2 قومی،2 صوبائی نشستوں پر 14لاکھ71ہزار ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے اسی طرح سندھ میں این اے 196 میں 2 امیدوار مدمقابل ہیں اور 4 لاکھ 23 ہزار781ووٹرزحق رائےدہی استعمال کریں گے جبکہ الیکشن کے لئے 303 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں ، جس میں 158 حساس پولنگ اسٹیشنزہیں بلوچستان کے 2 صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخاب اور ایک میں دوبارہ پولنگ ہوگی جبکہ پی بی 20 اور 22 میں ضمنی انتخاب اور پی بی 50قلعہ عبداللہ میں ری پولنگ ہو گی بلوچستان میں 3 لاکھ 96 ہزار246 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر یں گے، جس کے لئے صوبے میں 354 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابات میں پولیس ،رینجرز ،فوجی جوان سیکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے،انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنزپر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئےہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں