21

کراچی ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانیوالے مسافروں کی قطاریں لگ گئیں

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں سے دبئی ایئرپورٹ متاثر ہیں ، اماراتی ایوی ایشن نےدبئی ایئرپورٹ کو جمعہ کی صبح 4 بجےتک بند کردیا ہے ایئرپورٹ بندش سے متعلق بذریعہ نوٹم غیرملکی ایئرلائنزکو آگاہ کردیاگیا ہے اور ایئر لائنز کو دبئی کیلئے جمعہ کی صبح 4 بجے کے بعد فلائٹ شیڈول کرنے کی ہدایت کی ہے کراچی سمیت ملک بھرسے دبئی کی پروازوں کوری شیڈول کرنےکے احکامات کے بعد پی آئی اے سمیت دیگر ایئرلائنز نے پروازوں کے شیڈول تبدیل کردیے دبئی ایئرپورٹ سمیت یواےای ایئرپورٹس پرپروازوں کی بندش کے باعث کراچی ایئرپورٹ پربیرون ملک جانیوالےمسافروں کی قطاریں لگ گئیں ڈراپ لائن سے بین الاقوامی روانگی لاؤنچ کے داخلی دروازوں تک لائنیں لگ گئیں اور داخلی دروازوں پر تعینات عملہ تلاشی کے بعد اندر جانے کی اجازت دے رہا ہے مسافروں میں بزرگ،بچے،خواتین اور عمرہ زائرین شامل ہیں جبکہ ایئرپورٹ کے اندر امیگریشن اورکسٹم کاؤنٹرز پر مسافروں کا رش ہے ذرائع ایئرپورٹ نے بتایا ہے کہ رش کی وجہ دو روز سے منسوخ پروازیں ہیں، متبادل پروازوں پرمسافروں کی تعدادزیادہ ہونے کے باعث رش ہے دوسری جانب کراچی اوردبئی کے درمیان پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہیں اور پروازیں 4 سے 5 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں