23

مسلم لیگ(ن) کے ایک اور رہنما کا ایکس پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پابندی کے حوالے سے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایکس سے پابندی ختم کی جائے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نگراں دورمیں لگائی پابندی کاکسی کوکوئی فائدہ نہیں ہوا ہے، جگ ہنسائی سے بچا جائے اور سیاست کامقابلہ صرف سیاست سے ہوگا یاد رہے مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹرجاوید عباسی نے اے آروائی نیوزکے پروگرام خبر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پابندی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم جب حکومت میں نہیں تھے حق رائے دہی کےلیے آواز اٹھاتے تھے، ہم کہتے تھے کے اقتدارمیں آئے تو حق رائے دہی کی آزادی ہوگی جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ معاملہ ہمارے ملک میں نیا نہیں ،سالوں سال سے چلا آرہا ہے، جب سوشل میڈیا نہیں تھا تب ٹی وی اخبارات پر پابندیاں لگتی تھیں، حکومت کو سوشل میڈیاپلیٹ فارم ایکس پر پابندی اٹھانی چاہیےن لیگی رہنما نے اپنی ہی حکومت سے سوال کیا کیا ہم ماچس کی فیکٹریاں بند کردیں کیونکہ اس سے آگ لگتی ہے؟ کسی چیز کا غلط استعمال ہورہا ہے تو اس سے متعلق قانون سازی ہونی چاہیے، کیا پابندیوں سےوہ نتائج حاصل کرلیے جو کرنا چاہتے تھے؟ پابندیاں ایسی جگہ ہوتی ہیں جہاں جمہوریت نہ ہوآمریت ہو.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں