32

اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے لیے ترکیہ نے دلچسپی ظاہر کردی

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن کا اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ سے متعلق اجلاس ہوا، ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اجلاس کی صدارت کی ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ کیلئے سی اے اے حکام کی ڈی جی سی اے اے کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ترکیہ نے دلچسپی ظاہر کردی ہے ذرائع کا کہنا تھا کہ ترکیہ وفدکو سی اے اے ٹیم کل اسلام آباد میں ایئرپورٹ سےمتعلق بریفنگ دے گی یاد رہے اسلام آباد ائیرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے معاملے پر یو اے ای، ترکیے، نیدرلینڈز، قطر کے گروپس نے دلچسپی کا اظہارکیا تھے ڈی جی سی اے اے کے مطابق ایئر عربیہ، یو اے ای انویسٹمنٹ نے اسلام آباد ائیرپورٹ کو آؤٹ سورس پر لینے میں دلچسپی دکھائی اور ترکیے کے استنبول ائیرپورٹ چلانے والے ٹی اے وی گروپ کی بھی دلچسپی سامنے آئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں