16

محکمہ موسمیات نے کل سے ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے کل سے ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 16 اپریل کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا، بارش کا سلسلہ 16 سے 19 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کاکہنا ہےکہ خیبر پختونخوا میں 17 سے 21 اپریل کے دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان میں موسلا دھار بارش اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، مری، گلیات، اٹک، چکوال میں بھی وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، سیالکوٹ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان میں 16 سے 19 اپریل کے دوران مختلف حصوں میں بارش کا امکان ہے، کراچی، حیدرآباد، سکھر، جیکب آباد میں 17 اور 19 اپریل کے دوران بارش متوقع ہے محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ بارش کے باعث جہاں درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے وہیں موسلادھار بارش کے سبب 17 سے 18 اپریل کے دوران دیر، سوات، چترال، کوہستان اور دریائے کابل کے ملحقہ علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، مری، گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کابھی اندیشہ ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں