80

عید پر ملک بھر میں طوفانی بارشوں کا امکان، الرٹ جاری

عیدالفطر کے موقع پر پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا ہے میڈیاکے مطابق عیدالفطر کے موقع پر پنجاب، کے پی، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر سمیت دیگر علاقوں میں بارش کا امکان ہے پنجاب بھر میں طوفانی بارشیں ہو سکتی ہیں اور اس حوالے سے پی ڈی ایم اے پنجاب نے الرٹ جاری کر دیا ہے ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے پنجاب کے جاری الرٹ کے مطابق 10 سے 15 اپریل کے درمیان وقفے وقفے سے بارشیں ہوں گی 10 سے 12 اپریل مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال میں بارش کا امکان ہے اس کے علاوہ گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ملتان میں بھی 12 اپریل سے بارشیں ہوں گی جب کہ اسی دوران پنجاب کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے نئی ایڈوائزری جاری کی تھی جس کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 10 اپریل کو بالائی علاقوں میں داخل ہوگا اور 15 اپریل تک برقرار رہے گا اس دوران وقفے وقفے سے بارش ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں