185

خلیل الرحمان کے خیالات کی وجہ سے اُن کے ڈراموں میں۔۔۔۔مریم نفیس نے کیا کہا؟

پاکستان: کی معروف اداکارہ مریم نفیس جبار نے خلیل الرحمان قمر کا لکھا ہوا ڈرامہ نہ کرنے کی وجہ بتادی اداکارہ مریم نفیس جبار نے ایک نجی شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ایک سیگمنٹ کے دوران میزبان احمد علی بٹ کے سوال پر جواب دیا کہ وہ خلیل الرحمان قمر کا پلے نہیں کریں گی میزبان نے اداکارہ سے وجہ دریافت کی تو مریم نفیس نے جواب دیا کہ مجھے خلیل الرحمان قمر کے ڈرامے سے نہیں بلکہ اُن کے خیالات اور کچھ بیانات سے اختلاف ہے اداکارہ نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میرا خلیل الرحمان قمر کی شخصیت سے کوئی اختلاف نہیں، نہ ہی میں انہیں برا آدمی سمجھتی ہوں اور میں کسی کو بھی برا نہیں سمجھتی مریم نفیس جبار نے کہا کہ اُن کے کچھ خیالات میرے خیالات سے مطابقت نہیں رکھتے، اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ خلیل الرحمان قمر عورتوں کے حقوق میں بارے میں اچھے خیالات نہیں رکھتے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں