58

ڈی آئی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کی کوشش ناکام

ڈی آئی خان : ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) کی تحصیل کلاچی میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کی کوشش ناکام بنادی گئی تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) کی تحصیل کلاچی میں رات گئے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ہوا پولیس کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے روڑی چیک پوسٹ کوچاروں طرف سے گھیرکرفائرنگ کی تاہم جوابی فائرنگ سے دہشت گرد فرار ہوگئے اور کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا یاد رہے اس سے قبل بھی پولیس چوکیوں پر دہشت گردوں کے حملے کی کوشش ناکام بنائی گئی، خیبر پختونخواہ کے ضلع لکی مروت میں تھانہ غزنی اور تھانہ شہباز خیل پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا گیا تھا ،پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی پردہشت گرد فرار ہو گئے تھے ضلع لکی مروت پولیس نے ہیبت علی خان شہید پولیس اسٹیشن درہ پیزو پر دہشت گردوں کا حملہ پسپا کیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں