61

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے عدالت کے سامنے سرنڈر کر دیا

اسلام آباد: عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے سرنڈر کرنے کے بعد 20اپریل تک ضمانت منظور رلی،فصیلات کے مطابق متنازع ٹوئٹ کیس میں اشتہاری اعظم سواتی نے عدالت کے سامنے سرنڈر کر دیا سپیشل جج سنٹرل اعظم خان کے رخصت پر ہونے کے باعث ڈیوٹی جج رخشندہ شاہین نے سماعت کی، اعظم سواتی کی جانب مانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی گئی اعظم سواتی وکیل علی بخاری مرتضیٰ طوری کے ہمراہ سپیشل جج سنٹرل کی عدالت میں پیش ہوئے، اسپیشل سینٹرل جج رخشندہ شاہین نےاعظم سواتی کی 20اپریل تک ضمانت منظور کرلی دوسری جانب اعظم سواتی کیخلاف توڑ پھوڑ دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ کی بھی سماعت ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی عدالت نے اعظم سواتی کی 10 ہزار مچلکوں کے عوض ضمانت قابل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں