66

پاکستان: کی لارج اسکیل مینوفیکچرنگ صنعتیں 21 ماہ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئیں

پاکستان: کی لارج اسکیل مینوفیکچرنگ صنعتیں اِکیس ماہ کی بلندترین سطح پرپہنچ گئیں، جن میں زراعت، پیٹرولیم مصنوعات، ٹیکسٹائل، فارماسوٹیکل اوردیگراہم شعبے شامل ہیں پاکستان کی لارج اسکیل مینوفیکچرنگ صنعتوں کی پیداوارمیں بتدریج اضافہ دیکھنےمیں آیا ہے اور لارج اسکیل مینوفیکچرنگ صنعتیں اِکیس ماہ کی بلندترین سطح پرپہنچ گئیں۔ ان صنعتوں میں زراعت، پیٹرولیم مصنوعات، ٹیکسٹائل، فارماسوٹیکل اوردیگراہم شعبےشامل ہیں، یہ حکومت اورخصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی جانب سےمعیشت کیلیے اٹھائے گئے مثبت اقدامات کی وجہ سے ممکن ہوسکا جنوری دوہزارچوبیس میں لارج اسکیل مینوفیکچرنگ انڈیکس کی شرح ایک سوبتّیس اعشاریہ چارتین فیصد رہی جو گزشتہ سال دسمبرمیں ایک سوبتّیس اعشاریہ تین نو تھی خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے بروقت اقدامات کی بدولت زراعت اورٹیکسٹائل کےشعبوں میں رواں سال بمپر فصلیں حاصل ہونےکا امکان ہے نجی شعبےکیلیےقرض کی آسان دستیابی کی بدولت صنعتی شعبوں اور مجموعی معاشی ترقی میں مثبت اشارےملےہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں