69

پاکستان: انٹرنیشنل ایئر لائن کو 2 حصوں میں تقسیم کر دیا گیا

کراچی : پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کو کور انڈرٹیکنگ اور نان کور ہولڈکو میں تقسیم کردیا گیا تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے، پی آئی اے بورڈ نے بتایا کہ پی آئی اے کو کور انڈرٹیکنگ اور نان کور ہولڈکو میں تقسیم کرنے کی منظوری دی گئی ہے جس کے بعد پی آئی اے نان کور ہولڈنگ کمپنی میں ری اسٹرکچرنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے پی آئی اے بورڈ نے فیصلہ کیا ہے پی آئی اے کور انڈرٹینکنگ کے اکیاون فیصد شیئر فروخت کئے جائیں گے۔ جبکہ پی آئی اے نان کور ہولڈنگ کمپنی میں ری اسٹرکچرنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے پی آئی اے نان کور ہولڈکو ۔میں اثاثے،بزنس، حقوق، پروپرٹیز، انویسٹمنٹ ذمہ داریاں وغیرہ دی گئی ہیں جبکہ کور انڈرٹیکنگ پی آئی اے کے ایوی ایشن کا بزنس دیکھے گی پی آئی اے کی ہولڈنگ کمپنی حکومت کے ذیلی ادارے کے طور پر کام کرے گی یاد رہے حکومت نے نئے آئی ایم ایف پروگرام سے قبل پی آئی اے کی نجکاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم نجکاری آئی ایم ایف ٹرم اینڈ کنڈیشن کے مطابق ہوگیدوسری جانب قومی ایئرلائن پی آئی اے قرض ری پروفائلنگ کیلئے کمرشل بینکوں سے ٹرم شیٹ طے پا گئی ہے، کمرشل بینکوں کی جانب سےرواں ہفتےاین او سی اوراثاثےواپس منتقل ہو جائیں گے ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ ٹرم شیٹ سائن ہونے سے بینکوں کو دس برسوں تک تقریبا بارہ فیصد شرح سود پرقرض ملے گا، ابتدائی طورپر پی آئی اے کے اکاون فیصد حصص فروخت کیے جائیں گے اور انچاس فیصد شئیرز حکومت ملکیت میں ہی رہیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں