59

اسلام آباد :ہائی کورٹ کے ججز کو خط میں بھیجا گیا مبینہ پاؤڈر ‘اینتھریکس’ کیا ہے؟

اسلام آباد : ہائی کورٹ کے ججوں کو خط میں بھیجا گیا مبینہ پاؤڈر ‘اینتھریکس’ مہلک بیکٹیریا کے ذریعے لگنے والی بیماری ہے، اس پاؤڈر کو حیاتیاتی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے تفصیلات کے مطابق ججوں کو اینتھریکس والے خط ملنے کا انکشاف سامنے آیا ، ججز کو ملنے والے مشکوک خطوط سی ٹی ڈی کے حوالے کردیئے گئے ہیں ذرائع نے بتایا کہ خط کھولنے والے عملےکی آنکھوں میں سوزش کی شکایت ہوئی تاہم خط کھولنےوالےعملےکو فوری طور پر سینیٹائز کیا گیا آخر ججوں کو ملنے والے خط میں پاؤڈر اینتھریکس کیا ہے نتھریکس ایسی بیماری ہے جو مہلک بیکٹیریا کے ذریعے لگتی ہے، اینتھریکس پاؤڈر اس بیکٹریا کے انڈے ہیں، جو ہوا کے ذریعے پھیل سکتے ہیں اینتھریکس سے متاثرہ فرد کو شدید فلو جیسی شدید بیماری لاحق ہو سکتی ہے جبکہ منہ ناک اور کان سے خون جاری ہوسکتا ہے اور بروقت علاج نہ ہونے پر متاثرہ فرد ہلاک ہو سکتا ہے اینتھریکس بیکٹیریا کو لیبارٹری میں بھی تیارکیا جاسکتا ہے، مہلک بیکٹیریا کو خط کے ذریعے، کھانے اور پانی میں ملا کر یا ہوا میں بھی اچھال کر پھیلایا جاسکتا ہے اینتھریکس پاؤڈر کو حیاتیاتی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، امریکا میں اس کے ذریعے دہشتگرد حملے بھی ہوچکے ہیں سال2001 میں امریکا میں خطوط سے بھیجھےگئے اینتھریکس سے 22 افراد متاثر ہوئے تھے، جن میں سے 5 جان کی بازی ہار گئے تھے گذشتہ روز چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے تصدیق کی تھی کہ ان سمیت تمام آٹھ ججوں کوخط ملے، ایک جج کے عملے نے خط کھولا تواس میں پاؤڈر تھا اور خط کھولنے والے عملے نےآنکھوں میں سوزش کی شکایت کی ہے چیف جسٹس عامرفاروق نے بتایا تھا کہ خطوں میں اینتھراکس کا بتایا گیاہے، بنیادی طور پر ہائیکورٹ کو تھریٹ کیا گیا ہے عدالتی زرائع کا کہنا تھا کہ خط میں ڈرانے دھمکانے والا نشان بھی موجود ہے، خط کسی خاتون اپناایڈریس لکھے بغیرججوں کو ارسال کیے، خط ریشم اہلیہ وقار حسین کی جانب سےبھیجے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں