بھارت :میں رواں سال اپریل اور جون کے درمیان معمول سے زیادہ گرمی پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا ہے میڈیاکے مطابق بھارتی محکمہ موسمیات نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں اپریل تا جون درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے گا، اگلے تین ماہ میں شدید گرمی کی لہروں کا سامنا ہو گا محکمہ موسمیات کے مطابق بھارت میں عام انتخابات کا انعقاد اپریل سے جون کے درمیان ہو رہا ہے، عام انتخابات کے دوران گرم موسم کی شدت رہے گی۔واضح رہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے باعث دنیا کا تقریباً ہر ملک متاثر ہوا ہے، پاکستان کے بعض علاقوں میں بھی جہاں ان دنوں شدید گرمی ہوا کرتی تھی، بارشوں اور سردی کی صورتحال ہے
110