100

نو مئی واقعات کے بعد سے روپوش حماد اظہر منظر عام پر آگئےنو مئی واقعات کے بعد سے روپوش حماد اظہر منظر عام پر آگئے

اسلام آباد : نو مئی واقعات کے بعد سے منظر عام پر آنے والے حماد اظہر کی 51 مقدمات میں راہداری ضمانت منظور کرلی تفصیلات کے مطابق نو مئی واقعات کے بعد سے روپوش حماد اظہر منظر عام پر آگئے، پشاور ہائی کورٹ نے حماد اظہر کی اکیاون مقدمات میں راہداری ضمانت منظور کر لی اور ایک ماہ میں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا عدالت نے ایک لاکھ دو نفری پر راہداری ضمانت منظور کی ، وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حماد اظہر کے خلاف 51 مقدمات ہیں، باقی کا ابھی پتہ نہیں، لاہور، راولپنڈی ،فیصل آبادودیگرشہروں میں مقدمات درج کیے گئے۔بعد ازاں پی ٹی آئی رہنماحماد اظہر نے پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 8 ماہ سے قانون کا مذاق بنایا گیا، میرے خلاف ایک وقت میں51 مقدمات بنائے گئے، عدلیہ، جمہوریت، انسانیت کسی کو نہیں چھوڑا گیا ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر اور میرے گھر والوں پر جو گزارا اس پر دکھ ہے، دو تہائی اکثریت سے جیتنی والی جماعت کو ہرایا گیا، آئندہ 2 روز کے دوران پریس کانفرنس میں تفصیلات بیان کروں گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں