39

گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل

نارووال : گھرمیں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل کو قتل کردیا گیا، ڈاکوؤں کی خواتین سے بد تمیزی پر مقتول فرحان نے مزاحمت کی تفصیلات کے مطابق نارووال کے علاقے چھنی نگروٹہ میں گھرمیں ڈکیتی مزاحمت پرنوجوان قتل کوقتل کردیاگیا پولیس حکام نے بتایا کہ آٹھ ڈاکوؤں نے اہلخانہ کویرغمال بناکرتشددکرکے لوٹ مارکی، اس دوران خواتین سے بدتمیزی پرمقتول فرحان نےڈاکوؤں سے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکےقتل کردیا ڈکیتی کے واردات میں ملزمان لاکھوں روپےلوٹ کرفرارہوگئے یاد رہے گذشتہ روز جیکب آباد میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد کو قتل کر دیا تھا حکام نے بتایاتھا کہ پولیس اہلکار اسعداللہ سندرانی اپنے رشتہ دار سلیمان سندرانی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گاؤں جارہا تھا کہ راستے میں ڈاکوؤں نے حملہ کرکے اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل، موبائل فون اور قیمتی سامان چھیننے کی کوشش کی پولیس نے مقتولین کی لاشیں اسپتال منتقل کردی ہیں تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں آئی اور نہ ہی واقعہ کو مقدمہ درج ہوسکا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں