70

وزارت خزانہ کا فاٹا کو فوری رقم ادا کرنے سے انکار

اسلام آباد: وزارت خزانہ کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ فاٹا اخراجات میں 30 ارب روپےکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم وزارت خزانہ نے فوری رقم ادا کرنے سے انکار کردیا ہے ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق فاٹا کیلئے بجٹ میں رقم 66 ارب مختص کی گئی تھی لیکن اخراجات 30 ارب بڑھ کر 96 ارب روپے ہوگئے ہیں جس کو مد نظر رکھتے ہوئے کے پی حکومت نے وفاق سے آئندہ بجٹ میں فاٹا کیلئے 100 ارب روپے مختص کرنے کا مطالبہ کیا ہے ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے وزیراعظم، وزارت خزانہ، ایف بی آر، وزارت توانائی کو ادائیگیوں کیلئے خط لکھا ہے، خیبرپختونخوا کو نیٹ ہائیڈل، این ایف سی ایوارڈ، فاٹا اخراجات و دیگر ادائیگیوں میں تاخیر کا سامنا ہے ذرائع نے بتایا کہ کے پی حکومت نے وزارت خزانہ سے این ایف سی ایوارڈ کے کلیم میں27 ارب مانگے اور نیٹ ہائیڈل پرافٹ کی مد میں وزارت توانائی سے 67 ارب روپے فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ذرائع کا مزید بتانا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اوروزیر اعلیٰ کے پی ولی امین گنڈاپور کی ملاقات کے دوران ادائیگیوں کی یقین دہانی کے باوجود رقم جاری نہیں ہوسکی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں