61

یقین نہیں آتا کہ داعش ماسکو پر حملہ کر سکتی ہے، ترجمان روسی وزارت خاجہ

روس: کے دارالحکومت ماسکو کے قریب کنسرٹ ہال میں مسلح ملزمان کی جانب سے کئے گئے حملے کی تحقیقات جاری ہیں، حملے میں 100 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے تھ میڈیا کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ داعش ماسکو پر حملہ کر سکتی ہے ماریا زخارووا نے کہا کہ داعش کے پاس ماسکو حملہ کرنے جیسی صلاحیت ہونا ناقابل یقین ہے واضح رہے کہ روسی دارالحکومت میں جمعہ کو ہونے والے کنسرٹ حملے میں 139 افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے، روسی خفیہ ایجنسی کی جانب سے حملے کا الزام امریکا، برطانیہ اور یوکرین پر لگایا ہے دوسری جانب روس نیٹو ممالک یا یورپ پر حملہ کریگا یا نہیں؟ اس حوالے سے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے واضح کردیا ہے رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ امریکا اور اس کے حواری بڑے اور مضبوط روس سے خوفزدہ ہیں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے روسی فضائیہ کے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ روس نیٹو ممالک یا یورپ پر حملہ نہیں کرے گا اُنہوں نے کہا کہ پولینڈ، بالٹک ریاستوں یا چیک کے خلاف روس کے جارحانہ عزائم نہیں۔ پیوٹن کا کہنا تھا کہ دھوکے باز دفاع کے نام پر اپنے عوام سے اضافی رقم بٹورنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے روس صرف روسیوں کا ہے جیسے جملے بولنے والوں کو بھی خبردار کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں