58

بائیڈن کی صدارتی الیکشن میں کامیابی کیلئے اوباما متحرک ہوگئے

امریکی: صدر جوبائیڈن کی صدارتی الیکشن میں کامیابی کیلئے سابق امریکی صدر اوباما متحرک ہوگئے میڈیاکے مطابق سابق امریکی صدر بارک اوباما نے نینسی پلوسی کے ہمراہ وائٹ ہاؤس میں صدر جو بائیڈن سے طویل ملاقات کی وباما کا ویڈیو بیان میں کہنا ہے کہ صدر بائیڈن کو نومبر میں دوبارہ وائٹ ہاؤس پہنچائیں گے۔ ڈیموکریٹس کو صدارتی انتخابی مہم کی کامیابی کیلئے مسلسل کام کرنا ہے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کی ناقص پالیسیوں کے باعث کئی بحران پیدا ہوئے پاکستانی نژاد ریپبلکن رہنما ساجد تارڑ کہتے ہیں صدر بائیڈن خود انتخابی مہم چلانے کے بجائے سابق صدر سے مدد مانگ رہے ہیں ڈیموکریٹ رہنما ڈاکٹر آصف ریاض نے کہا کہ اوباما اور بل کلنٹن انتخابی مہم کیلئے فنڈ ریزنگ بھی کریں گے۔ یہ معمول کی بات ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں