66

کراچی میں ڈاکو 2 تاجروں سے لاکھوں روپے کو لوٹ کر فرار

تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقہ کورنگی میں دو تاجر لاکھوں روپے سے محروم کردیئے گئے، کورنگی گودام چورنگی کےقریب متین نامی تاجرسے ملزمان نے پچاس لاکھ روپے لوٹے دوسرے واقعے میں کورنگی ساڑھے تین فیملی پارک کے قریب موبائل فون اوردیگرسامان خریدنے کےلئے گھارو سے آنے والے تاجر سے چالیس ہزارروپے اور دیگرسامان لوٹ کر فرارہوگئےپولیس نے تاجروں سے ڈکیتی کی وارداتوں کے مقدمات درج کرلئے ہیں اور تفتیش شروع کردی ہے یاد رہے گذشتہ ہفتے کراچی میں دن دیہاڑے آن لائن منی ٹرانسفر شاپ لوٹ لی گئی تھی ، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنےآگئی، مسلح ملزمان رقم اور دکان پر موجود کئی موبائل کر لوٹ کر فرار ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں